۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ظریف

حوزہ/عراق کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین "فائق الزیدان" سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم کا آئندہ دورہ ایران باہمی تعاون کی توسیع کا اہم موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین "فائق الزیدان" سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم کا آئندہ دورہ ایران باہمی تعاون کی توسیع کا اہم موقع ہے۔

ظریف نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں ہفتے کے دوران عراقی  وزیراعظم کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید کامیابیوں کے حصول کے باعث ہوگا۔

اس موقع پرعراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے عراقی حکومت اور عوام کی حمایت سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے ایران سے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

الزیدان نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

اس کےعلاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کی سیاسی جماعت تحریک حکمت "عمار حکیم" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حکیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں ایران سے تعلقات کی توسیع میں دلچسبی رکھتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی حکام سے اپنی ملاقاتوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغداد ایران سے طئے پانے والے معاہدات کے نفاذ کیلئے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق سے تعلقات کے فروغ کے مقصد سے اتوار کے روز بغداد کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وہ کچھ گھنٹوں بعد عراقی صوبے اردبیل کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .